ن لیگ اور پیپلزپارٹی کے درمیان ترقیاتی بجٹ پر مذاکرات کامیاب ہوگئے۔
وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا تھا کہ پی ایس ڈی پی پر حکومت اور اتحادیوں کے درمیان معاملات طے پا گئے ہیں ،وفاق چھوٹے صوبوں پر آئندہ مالی سال کے بجٹ میں زیادہ پیسہ خرچ کرے گا۔
صدرمملکت کا وفاقی بجٹ میں عوامی فلاح، صوبوں کے حقوق اور معاشی استحکام کو ترجیح دینے پر زور
سب سے زیادہ فنڈز بلوچستان اور سب سے کم پنجاب کو ملے گا،بلوچستان کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے 265 ارب خرچ کیے جائیں گے،وفاق آئندہ بجٹ میں سندھ کے ترقیاتی منصوبوں پر 195 ارب خرچ کریگا۔
کے پی میں 98 ارب ،پنجاب کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے 72 ارب روپے مختص کیے،150ارب روپے آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کیلئے مختص کیے ہیں۔
پنجاب حکومت نے بجٹ خدوخال کوحتمی شکل دے دی
انہوں نے مزید بتایا کہ سکھر حیدر آباد موٹروے منصوبہ اس سال شروع کریں گے،کے فور منصوبے کیلئے بھی وفاقی حکومت بجٹ میں فنڈز رکھے گی۔
