صدرمملکت نے وفاقی بجٹ میں عوامی فلاح، صوبوں کے حقوق اور معاشی استحکام کو ترجیح دینے پر زور دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق صدرمملکت آصف علی زرداری سے وزیر اعظم شہباز شریف کی ایوان صدر میں ملاقات ہوئی ، وزیرخزانہ محمد اورنگزیب اور وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ بھی ملاقات میں موجود تھے۔
پنجاب حکومت نے بجٹ خدوخال کوحتمی شکل دے دی
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو،وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ ،وزیراعظم آزاد کشمیرفیصل ممتاز راٹھور،راجہ پرویز اشرف،شیری رحمان، نوید قمر، سلیم مانڈوی والا اور سنیٹر احد چیمہ بھی شریک تھے۔
ملاقات میں ملکی و قومی سلامتی، داخلی اور علاقائی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، معیشت، اگلے مالی سال کے بجٹ، گلگت بلتستان انتخابات اور آزاد کشمیر کی صورتحال پر گفتگو ہوئی۔
صدرمملکت نے وفاقی بجٹ میں عوامی فلاح، صوبوں کے حقوق اور معاشی استحکام کو ترجیح دینے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ بجٹ میں شرح ترقی اور عوامی فلاح کی اسکیموں کو ہم آہنگ کرنیکی کوشش کی جائے۔
ترقیاتی بجٹ کی منظوری ایک روز کے لیے مؤخر، قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس کل ہونے کا امکان
اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ نے صدرمملکت کو اپنے حالیہ دورہ ایران اور علاقائی سفارتی رابطوں پر بریفنگ دی۔
