بیروت: لبنانی فوج کے سربراہ سرکاری دورے پر پاکستان کے لیے روانہ ہو گئے ہیں۔ خبر ایجنسی کے مطابق اس دورے کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون، پیشہ ورانہ روابط اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کرنا ہے۔
ذرائع کے مطابق لبنانی آرمی چیف اپنے دورہ پاکستان کے دوران اعلیٰ عسکری اور حکومتی حکام سے ملاقاتیں کریں گے، جن میں خطے کی سکیورٹی صورتحال، دفاعی تعاون اور فوجی تربیت سے متعلق معاملات زیر غور آنے کا امکان ہے۔
خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ پاکستان اور لبنان کے درمیان عسکری روابط دوستانہ اور دیرینہ نوعیت کے حامل ہیں جبکہ دونوں ممالک مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید وسعت دینے کے خواہاں ہیں۔
سپریم لیڈر ٹرمپ سے ملاقات نہیں کریں گے، مشیر مجتبیٰ خامنہ ای
توقع ہے کہ اس دورے کے دوران دوطرفہ تعلقات کے فروغ اور دفاعی شعبے میں اشتراک بڑھانے کے حوالے سے اہم پیش رفت بھی سامنے آ سکتی ہے۔
