این ڈی ایم اے(ndma) نے آئندہ 12 سے 24 گھنٹوں کیلئے نیا الرٹ جاری کر دیا۔
الرٹ کے مطابق پنجاب، خیبرپختونخوا ، گلگت بلتستان اور کشمیر کے مختلف علاقوں میں بارش اور ژالہ باری کاامکان ہے،اسلام آباد، راولپنڈی، مری، اٹک، چکوال ، گجرات اور جہلم میں بارش متوقع ہے۔

گوجر خان، سیالکوٹ، چترال، دیر، کالام، مینگورہ، مالاکنڈ اور بٹگرام میں بارش کا امکان ہے،مردان، نوشہرہ، پشاور، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور اور ڈی آئی خان میں بارش متوقع ہے۔
اسکردو، ہنزہ، نگر، غذر، دیامیر ، استور، شگر، کھرمنگ اور نیلم ویلی میں بارش کا امکان ہے،مظفرآباد، باغ، کوٹلی، پونچھ اور بھمبر کے علاقوں میں بھی گرج چمک کیساتھ بارش متوقع ہے۔

ژالہ باری اور تیز ہواؤں کے باعث کمزور تعمیرات اور تنصیبات کو نقصان کا خدشہ ہے،شمالی علاقہ جات میں گلیشائی جھیلوں کے پھٹنے، لینڈ سلائیڈنگ اور ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ ہے۔
