آصفہ بھٹو نے الیکشن کمیشن کو پیادا قرار دے دیا


لاہور: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی بہنوں آصفہ بھٹو زرداری اور بختاور بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن اپنی ذمہ داریوں سے دستبردار ہو کر پیادا بن  گیا  ہے۔

اپنے ٹویٹر پیغام میں آصفہ بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ پولنگ ایجنٹس کو باہر پھینک دیا اور نتائج روک لیے گئے، ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کا اصل چہرہ بے نقاب ہو چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جو کچھ ہو رہا ہے یہ سراسر دھاندلی ہے۔

بختاور بھٹو زرداری نے آصفہ کے بیان کی تائید میں ٹویٹ کیا کہ صرف عمران خان کی پارٹی کو شکایت نہیں ہے۔


متعلقہ خبریں