پشاور ہائیکورٹ نے صوبائی وزیر تعلیم مینا خان کو بیرونِ ملک سفر کی اجازت دے دی۔
عدالت نے وزیر تعلیم خیبر پختونخوا کی درخواست پر محفوظ کیا گیا فیصلہ جاری کرتے ہوئے ایف آئی اے کو عارضی طور پر مینا خان کا نام پی این آئی ایل سے خارج کرنے کا حکم دے دیا۔
عدالت نے کہا کہ یہ آرڈر صرف آفیشل دورے کیلئے ہے، درخواست گزار کسی اور مقصد کے لئے اس آرڈر کو استعمال نہیں کر سکتا، فریقین اپنا تفصیلی جواب جمع کرائیں۔
لاہور ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ، عثمان ڈار کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم
عدالت نے درخواست گزار 10 لاکھ روپے کے مچلکے ایڈیشنل رجسٹرار جوڈیشل کے پاس جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی سماعت 18 جون تک ملتوی کر دی۔
