نیپرا (nepra)نے بجلی مہنگی اور سستی ایک ساتھ کردی،فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں ایک روپے 19 پیسے فی یونٹ اضافہ جبکہ سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 1 روپے 98 پیسے فی یونٹ سستی کردی گئی۔
بجلی کی قیمت میں ایک روپے 19 پیسے فی یونٹ اضافہ اپریل کے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا،قیمتوں میں اضافے کا اطلاق ملک بھر کے بجلی صارفین پر ہوگا۔
نیپرا نے سولر نیٹ میٹرنگ ضوابط میں ترمیم کر دی، پرانے صارفین کو ریلیف برقرار
قیمتوں میں اضافے کے اطلاق سے چارجنگ اسٹیشن،لائف لائن صارفین اور پری پیڈ صارفین مستثنیٰ ہوں گے،قیمتوں میں اضافہ صارفین سے جون کے بلوں میں وصول کیا جائے گا،نیپرا نے قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

نیپرا نے سال 2026کی پہلی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی سستی کردی،سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 1 روپے 98 پیسے فی یونٹ سستی کی گئی۔
نیپرا نے تین ماہ کے لیے بجلی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا،سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں صارفین کو 67 ارب سے زائد کا ریلیف ملے گا۔
نیپرا نے بجلی صارفین پر فکسڈ چارجز عائد کرنے کی منظوری دیدی
سہ مائی ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق جون جولائی اور اگست کے بلوں پر ہو گا،بجلی کی قیمت میں کمی کا اطلاق لائف لائن انکریمنٹل کنزپشن پیکج، اور پری پیڈ صارفین پر نہیں ہوگا۔
