جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی نے قتل اور منشیات برآمدگی کے مقدمات میں نامزد ملزمہ انمول عرف پنکی کے حوالے سے اہم فیصلہ سناتے ہوئے پولیس کی جانب سے ملزمہ کو عدالت میں پیش نہ کرنے کی درخواست منظور کر لی ہے۔
عدالت نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر چالان پیش ہونے تک ملزمہ کی فزیکل کسٹڈی کی ضرورت نہیں ہے، لہٰذا اسے عدالت میں پیش کیے بغیر قانونی کارروائی جاری رکھی جا سکتی ہے۔
دوسری جانب تفتیشی عمل میں بھی پیش رفت سامنے آئی ہے، پولیس نے مقدمے میں نامزد شریک ملزمان کے بینک اکاؤنٹس تک رسائی حاصل کرنے کی اجازت طلب کر لی ہے اس سلسلے میں تفتیشی افسر نے متعلقہ سیشن عدالت میں درخواست دائر کردی ہے۔
جھوٹی گواہی اور تفتیش میں غفلت، عدالت نے تفتیشی افسر کو 10 سال قید سنا دی
پولیس حکام کے مطابق مالی لین دین اور ممکنہ روابط کی جانچ کے لیے بینک ریکارڈ اہم شواہد فراہم کر سکتا ہے۔ کیس کی مزید تفتیش جاری ہے جبکہ عدالت میں آئندہ سماعت پر مزید پیش رفت متوقع ہے۔
