گومل یونیورسٹی میں جعلی ڈگریوں اور مالی بے ضابطگیوں کی انکوائری کیلئے کمیٹی تشکیل دیدی گئی۔
محکمہ اعلی ٰتعلیم خیبرپختونخوا کے مطابق یونیورسٹی میں 514 مشکوک ڈگریوں کے انکشاف پر تحقیقات کا آغار کر دیا گیا، 2019سے 2023 کے دوران مبینہ بے ضابطگیاں سامنے آئیں۔
جمشید دستی کو جعلی ڈگری کیس میں 7 سال قید کی سزا
سنڈیکیٹ کے فیصلے کے بعد سابق ڈائریکٹر افیلی ایشن کو معطل کر دیا گیا،جعلی ڈگری کیس میں سابق کنٹرولر امتحانات کے خلاف بھی کارروائی شروع کردی گئی۔
سرکاری ریکارڈ میں سینکڑوں ڈگریاں مشکوک قرار پانے پر منسوخ کی جائیں گی،یونیورسٹی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ تحقیقاتی کمیٹی ملازمین کیخلاف الزامات اور متعلقہ ریکارڈ کی جانچ پڑتال کر رہی ہے۔
کمیٹی ملزم افسران و ملازمین کو چارج شیٹ جاری کر کے جواب طلب کرے گی،انکوائری کمیٹی کو 30 دن کے اندر رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
خیبرپختونخوا اسمبلی میں جعلی ڈگریوں پربھرتیوں کا انکشاف، ملازمین کیخلاف کارروائی
ادھر وزیر تعلیم مینا خان آفریدی کا کہنا ہے کہ اسکینڈل میں ملوث عناصر کو کسی صورت نہیں چھوڑیں گے۔
