پنجاب اسمبلی میں کم عمر بچوں کی شادی پر پابندی کا ترمیمی بل منظور کر لیا گیا۔
مسودہ قانون حکومتی رکن مجتبیٰ شجاع الرحمان نے ایوان میں پیش کیا،بل سے قبل حکومتی و اپوزیشن ارکان نے بل پر گفتگو کی۔
پنجاب اسمبلی، ٹریفک جرمانوں میں کمی سے متعلق بل کثرت رائے سے منظور
وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے اسمبلی میں اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ پہلی بار ایسا ہوا کہ ایوان میں بیٹھے ہیں اور ہمیں بل کی کاپی ہی نہیں دی گئی،اگر کوئی بل پاس کیا جا رہا ہو تو اس کی کاپیاں تمام ممبران کے پاس ہوں۔
عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ مجھے نہ تو کم عمری میں شادی کے بل کی کاپیاں دی گئیں نہ ہی ترامیم کا پتہ ہے،شادی کےلئے اگر شناختی کارڈ نہیں تو برتھ سرٹیفکیٹ ہونے چاہئیں۔
پہلے شادی کیلئے16 سال عمر تھی جسے اب 18 سال کیا جا رہا ہے،شادی کے موقع پر کسی کا شناختی کارڈ نہیں تو پھر برتھ سرٹیفکیٹ ضرور ہونا چاہئے۔
اسپیکر پنجاب اسمبلی کی زرعی ٹیکس کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دینے کی رولنگ
اس موقع پر اسپیکر پنجاب اسمبلی نے تمام ارکان اسمبلی کو فوری بل کی کاپیاں دینے کی ہدایت کی۔
