سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم ان دنوں حج کی سعادت حاصل کرنے لیے سعودی عرب میں موجود ہیں۔
گزشتہ روز وسیم اکرم کی جمرات میں شیطان کو کنکریاں مارتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وسیم اکرم بولنگ کے انداز میں شیطان کو کنکریاں مار رہے ہیں اور پھر وکٹ لینے کے بعد جیسی خوشی کا اظہار بھی کر رہے ہیں۔
Shaitan bowled Wasim Akram 0 pic.twitter.com/y21iZueDFB
— Saj Sadiq (@SajSadiqCricket) May 27, 2026
وسیم اکرم کی ویڈیو سامنے آنے پر سوشل میڈیا پر ملے جلے تبصرے کیے جا رہے ہیں، کچھ سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے وسیم اکرم کے انداز کو سراہا جا رہا ہے تو کچھ صارفین کا کہنا ہے کہ حج جیسی مقدس عبادت کا مذاق اڑانا بند ہونا چاہیے۔
