نماز عید کے اجتماعات میں سیاسی رہنما بھی شریک ہوئے ، وزیراعظم شہباز شریف نے لاہور میں نماز عید ادا کی۔
مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف اور شریف فیملی کے دیگر افراد نے جاتی امراء میں نماز عید ادا کی ، نواز شریف نے اپنے والدین کی قبروں پر حاضری دی ، انہوں نے اپنی اہلیہ، والدین اور بھائی کی قبروں پر پھول رکھے۔
ملک بھر میں عیدالاضحیٰ آج مذہبی جوش وجذبے سے منائی جا رہی ہے
اس کے علاوہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے باغ ناران حیات آباد پشاور میں نمازِعید ادا کی ، نماز کی ادائیگی کے بعد گفتگو کرتے ہوئے سہیل آفریدی نے کہا کہ اللہ تعالیٰ پاکستان کوامن، استحکام اورخوشحالی عطا فرمائے۔
گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے آبائی گاؤں کوکار ڈی آئی خان میں نمازِ عید ادا کی ، نمازِ عید کے بعد گورنر نمازیوں میں گھل مل گئے۔
