ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ جنگ کے خاتمے کیلئے باوقار فریم ورک تک پہنچنے کیلئے تیار ہیں۔ دوسرا فریق بھی آمادگی ظاہر کرے۔
امیر قطر سے ٹیلیفونک رابطے کے دوران مسعود پزشکیان نے کہا کہ ایران نے مذاکرات میں اخلاص ثابت کیا، ایران قومی خود مختاری کے تحفظ میں ذرا بھی ہچکچاہٹ نہیں رکھتا۔
اس موقع پر امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی نے کہا کہ ایران کے معاملے پر ثالثی کی کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔
امریکا نے ایران پر پھر حملہ کر دیا، مذاکراتی عمل کو بڑا دھچکا
واضح رہے کہ ترک صدر طیب ایردوان نے بھی ایرانی ہم منصب مسعود پزشکیان کو ٹیلیفون کیا، امن و استحکام اور سفارتی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا۔
طیب ایردوان کا کہنا تھا کہ ترکیے خطے میں قیام امن کیلئے کوششیں جاری رکھے گا، علاقائی تنازعات کے حل کیلئے مذاکرات ہی واحد راستہ ہیں۔
