ایران کے سپریم لیڈر نے کہا ہے کہ امریکا کو خطے میں مزید اڈے قائم کرنے کا موقع نہیں ملے گا۔ مستقبل امت مسلمہ اور نئی اسلامی تہذیب کا ہے۔
حج کے موقع پر اپنے پیغام میں مجتبیٰ خامنہ ای نے کہا کہ اللہ اکبر کا نعرہ وہ ہتھیار ہے جس نے امت مسلمہ اور مزاحمتی محاذ کے مجاہد نوجوانوں کے درمیان تعلقات کو مضبوط کیا۔
سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای صحت یاب ہو رہے ہیں ، امریکی میڈیا
ایرانی سپریم لیڈر نے کہا کہ یہ اتحاد ایران سے لبنان، فلسطین، عراق اور شام تک، جبکہ افریقا اور یمن سے پاکستان اور دنیا کی تمام آزاد قوموں تک پھیلا ہوا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ امریکا خطے میں اپنی سابقہ پوزیشن سے مسلسل دور ہوتا جا رہا ہے، اور یہ تبدیلی دن بہ دن واضح ہو رہی ہے۔
