اسپیکر کے پی اسمبلی نے گندم اور گیس بحران پر ہنگامی اجلاس طلب کرلیا۔
اعلامیہ کے مطابق اجلاس کل صبح 11 بجے رحمان بابا کانفرنس روم میں ہوگا،اجلاس میں پنجاب سے گندم اور آٹے کی ترسیل پر پابندی سے متعلق لائحہ عمل پر بات ہوگی۔
قومی اسمبلی ، حکومتی اتحادی جماعت ایم کیو ایم کے ارکان کا اسپیکر ڈائس کے سامنے احتجاج
گیس کی محدود سپلائی اور سی این جی بندش پر بھی غور کیا جائیگا،گورنر فیصل کریم کنڈی، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی اور پارلیمانی لیڈرز کو اجلاس میں مدعو کرلیا گیا۔
وزیر قانون، وزیر اطلاعات اور مشیر خزانہ بھی اجلاس میں شریک ہوں گے،چیف سیکریٹری، ایڈووکیٹ جنرل اور متعلقہ سیکریٹریز کو بھی طلب کرلیاگیا۔
