واشنگٹن، امریکی چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل ڈین کین نے ایران کے خلاف “فتح” حاصل کرنے جیسے الفاظ استعمال کرنے سے گریز کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنگ میں ہار اور جیت کا فیصلہ صرف سیاسی قیادت کرتی ہے۔
سینیٹ کی آرمڈ سروسز کمیٹی کے سامنے سماعت کے دوران جنرل ڈین کین اور وزیرجنگ پیٹ ہیگستھ کو ایران سے متعلق ممکنہ جنگی صورتحال پر سخت سوالات کا سامنا کرنا پڑا۔
کمیٹی ارکان نے جنگ کے بڑھتے ہوئے اخراجات، اس کے مقاصد اور آبنائے ہرمز کو کھولنے کے منصوبے سے متعلق وضاحت طلب کی۔
امریکا سے 450 سے زائد نوادرات پاکستان واپس، تاریخی ورثہ اسلام آباد پہنچ گیا
وزیر جنگ پیٹ ہیگستھ نے 1.5 ٹریلین ڈالر کے دفاعی بجٹ کا دفاع کرتے ہوئے اسے قومی سلامتی کے لیے ضروری قرار دیا۔
اسی دوران پینٹاگون کے چیف فنانشل آفیسرنے کمیٹی کو بتایا کہ ایران کے خلاف اب تک کی کارروائیوں پرتقریباً 29 ارب ڈالر خرچ ہو چکے ہیں جبکہ ایرانی حملوں کے نتیجے میں امریکی فوجی اڈوں کو پہنچنے والے نقصان کا حتمی تخمینہ ابھی تک نہیں لگایا جا سکا۔
