مہمند اور داسو ڈیمز کی تعمیراتی لاگت میں کھربوں روپے کا اضافہ ہوگیا،وزارت آبی وسائل نے ڈیمز کی لاگت میں اضافے کی دستاویزات قومی اسمبلی میں پیش کردیں۔
دستاویز کے مطابق مہمند اور داسو ڈیم کی لاگت میں مجموعی طور پر 16 کھرب 7 ارب روپے اضافہ ہوا، مہمند ڈیم کی لاگت 309 ارب سے بڑھ کر 665 ارب 74 کروڑ روپے تک جا پہنچی،اس طرح داسو ڈیم کی تعمیراتی لاگت 486 ارب سے بڑھ کر 17 کھرب 37 ارب روپے ہوگئی۔
داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ سے بجلی کی پیداوار 2027میں شروع ہو گی،چیئرمین واپڈا کو بریفنگ
مہمند ڈیم کا نظرثانی شدہ پی سی ون وزارت منصوبہ بندی میں منظوری کے مراحل میں ہے،داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کا دوسرا نظرثانی شدہ پی سی ون دسمبر 2025 میں منظور کیا گیا۔
مہمند ڈیم کیلئے مقامی آبادی کی ترقی کے فنڈز 16 کروڑ سے بڑھا کر ساڑھے 4 ارب روپے کر دیئے گئے،داسو ڈیم پراجیکٹ میں مقامی آبادی کی ترقی کیلئےمختص رقم 7 ارب سے بڑھا کر 57 ارب روپے کر دی گئی۔
