داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کی 20سائٹس پر کام جاری ہے،بجلی کی پیداوار 2027میں شروع ہو گی۔
چیئرمین واپڈا سجاد غنی نے داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے مقام کادورہ کیا،انہوں نے پاور ہاؤس اور شاہراہ قراقرم پر تعمیراتی کام کا جائزہ لیا۔
بھارتی فوج کی حمایت،چیئرمین آئی سی سی جے شاہ کو ہٹانے کا مطالبہ زور پکڑ گیا
چیئرمین واپڈا کو متعلقہ حکام کی جانب سے بریفنگ میں بتایا گیا کہ ہائی فلو سیزن میں اضافی پانی گزارنے کیلئے بائی پاس ٹنل اور اوپن چینل مکمل ہیں،مین ڈیم کی فاؤنڈیشن پر کھدائی رواں سال اگست میں مکمل ہو گی۔
پاور ہاؤس کی کھدائی کا کام جنوری 2026ء میں مکمل ہو گا،اس موقع پر چیئرمین واپڈا نے ہدایت کی کہ پراجیکٹ کی ٹائم لائنزکے مطابق تکمیل کے لیےکوششیں تیز کی جائیں۔
18سال سے کم عمر بچوں کے نکاح کا اندراج قانونی جرم قرار، بل قومی اسمبلی سے منظور
چیئرمین واپڈا نے مقامی عمائدین کے ساتھ جرگہ میں بھی شرکت کی،اس موقع پر انہوں نے کہا کہ لوگوں کی سماجی اور اقتصادی ترقی کے لیے پرعزم ہیں،پراجیکٹ ایریا میں مختلف ترقیاتی اسکیموں پر خطیر رقم خرچ کی جا رہی ہے۔