خودکش دہشت گرد کو روک کر جانیں بچانے والے لیاقت شہید کیلئے ستارۂ شجاعت کی منظوری دے دی گئی۔
خودکش دہشت گرد کو روک کر قیمتی جانیں بچانے والے لیاقت شہید ولد کریم الٰہی کی عظیم قربانی کا قومی سطح پر اعتراف کر لیا گیا، وزیراعظم پاکستان کی سفارش پر صدر پاکستان نے لیاقت شہید کیلئے ستارۂ شجاعت کی منظوری دے دی ہے۔
حکام کے مطابق لیاقت شہید نے اپنی جان کا نذرانہ پیش کرکے بڑے جانی نقصان کو ٹال دیا اور خودکش حملہ آور کے ناپاک عزائم کے سامنے ڈٹ کر بے مثال بہادری کا مظاہرہ کیا۔
لیاقت شہید کی جرأت، فرض شناسی اور قربانی پوری قوم کیلئے روشن مثال ہے جبکہ وزیراعظم کی سفارش اور صدرِ پاکستان کی منظوری قومی ہیرو کی عظیم قربانی کا باقاعدہ اعتراف ہے۔
پاکستان کو آئی ایم ایف سے 1.3 ارب ڈالر موصول
ستارۂ شجاعت پاکستان کا دوسرا بڑا سول اعزاز برائے بہادری ہے، قوم نے اپنے بہادر سپوت لیاقت شہید کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی قربانی دہشت گردی کے خلاف قومی عزم کی علامت ہے۔
