سپریم کورٹ نے ایمان مزاری اور انکے شوہر ہادی چٹھہ کی اپیلوں پر اسلام آباد ہائی کورٹ کو دو ہفتوں میں فیصلہ کرنے کا حکم دے دیا۔
ایمان مزاری اور ہادی چٹھہ سزا معطلی کیس کی سماعت ہوئی ۔جسٹس شاہد وحید کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کیس سنا۔
متنازع ٹوئٹس کیس، ایمان مزاری اور ہادی علی کو17،17 سال قید کی سزا
ایمان مزاری کے وکیل فیصل صدیقی نے کہا کہ دو ماہ سے زیادہ عرصہ گزرنے کے باوجود اپیلوں پر دوبارہ سماعت نہیں ہوئی، اسلام آباد ہائی کورٹ میں انہیں کوئی ریلیف نہیں ملا۔
جسٹس شاہد وحید نے ریمارکس دئیے کہ ایمان مزاری اس ملک کی بیٹی ہے،ہائیکورٹ کے فیصلے تک کیس سپریم کورٹ میں زیر التواء رہے گا۔
