وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک کی چیئرمین بیرک جان تھارنٹن سے ملاقات ہوئی جس میں ریکوڈک کاپر گولڈ منصوبے کی تکمیل کیلئے تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔
اقتصادی رابطہ کمیٹی نے ریکوڈک کے حتمی معاہدوں کی منظوری دیدی
اعلامیہ کے مطابق ملاقات کے دوران ریکوڈک میں جاری سرگرمیوں کو آگے بڑھانے کی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا،چیئرمن بیرک نے کہا کہ کمپنی ریکوڈک منصوبے کو مکمل کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ریکو ڈک منصوبہ کیلیے پاکستان کی مسلسل سپورٹ کو سراہتے ہیں۔
اس موقع پر علی پرویز ملک کا کہنا تھا کہ ریکوڈک پاکستانی معدنیات شعبے کے لیے فلیگ شپ منصوبہ ہے،ریکوڈک سے سرمایہ کاری، روزگار اور ترقی کے مواقع بڑھیں گے۔
