روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے یوکرین جنگ کے خاتمے کا اشارہ دے دیا۔
روسی صدر نے یوکرین جنگ کے خاتمے کا اشارہ دیتے ہوئے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ یوکرین تنازع اپنے اختتامی مرحلے میں داخل ہو چکا ہے ۔
ماسکو میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے صدر پیوٹن نے کہا کہ یوکرین سے مذاکرات میں سہولت فراہم کرنے پر وہ امریکا کے شکر گزار ہیں، ان کا کہنا تھا کہ اب یہ معاملہ صرف روس اور یوکرین کے درمیان رہ گیا ہے اور دونوں ممالک کو ہی اس کا حل نکالنا ہوگا۔
روسی صدر کا کہنا تھا کہ ایران سے متعلق جاری تنازع بھی جلد از جلد ختم ہو جائے گا، ولادی میرپیوٹن نے کہا کہ خطے میں کشیدگی کم ہونا عالمی امن کے لیے ضروری ہے۔
ایرانی آئل ٹینکروں پر حملہ ہوا تو خطے میں امریکی تنصیبات کو نشانہ بنائیں گے ، پاسداران انقلاب
روسی صدر نے کہا کہ چیکو سلوواکیہ کے وزیراعظم نے انہیں ان سے کہا ہے کہ یوکرینی صدر ولودیمیر زیلنسکی ملاقات کے لیے تیار ہیں، ان کا کہنا تھا کہ اگر امن معاہدہ طے پا جاتا ہے تو وہ کسی تیسرے ملک میں صدر زیلنسکی سے ملاقات کر سکتے ہیں۔
