ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے انکشاف کیا ہے کہ حال ہی میں ان کی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای سے تفصیلی ملاقات ہوئی جو دو گھنٹے سے زائد وقت تک جاری رہی۔
اپنے بیان میں ایرانی صدر نے کہا کہ ملاقات کے دوران سب سے نمایاں چیز سپریم لیڈر کا عاجزانہ، دوستانہ اور بے تکلف انداز تھا۔
انہوں نے کہا کہ گفتگو کے دوران کھلے دل سے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اور سپریم لیڈر کے نرم اور مثبت رویے نے ماحول کو پراعتماد اور پرسکون بنا دیا۔
جوہری معاملے پر کسی کیساتھ مذاکرات نہیں کرینگے ، ایران
مسعود پزشکیان کے مطابق سپریم لیڈر کے اندازِ گفتگو نے براہ راست اور کھل کر بات چیت کا موقع فراہم کیا، جس سے مختلف قومی اور علاقائی معاملات پر بہتر انداز میں تبادلہ خیال ممکن ہوا۔
ایرانی صدر نے مزید کہا کہ قیادت کے درمیان اعتماد اور باہمی احترام کسی بھی ملک کی مضبوطی کیلئے انتہائی اہم ہوتا ہے اور یہی جذبہ ملاقات کے دوران نمایاں نظر آیا۔
