پاکستان نے بنگلا دیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز کھیل کے اختتام تک 1 وکٹ کے نقصان پر 179 رنز بنا لیے، تاہم قومی ٹیم کو میزبان ٹیم کی پہلی اننگز کی برتری ختم کرنے کے لیے ابھی مزید 234 رنز درکار ہیں۔
ڈھاکا میں کھیلے جانے والے میچ کے دوسرے روز پاکستان نے محتاط انداز میں اپنی پہلی اننگز کا آغاز کیا۔ اوپنر اذان اویس 85 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ ہیں جبکہ عبداللہ فضل 37 رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں۔ پاکستان کی جانب سے گرنے والی واحد وکٹ امام الحق کی تھی جو 45 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، بنگلادیش کے اسپنر مہدی حسن مرزا نے ایک وکٹ حاصل کی۔
اس سے قبل ڈھاکہ ٹیسٹ کے دوسرے دن بنگلا دیش کی ٹیم پہلی اننگزمیں 413 رن بنا کر آؤٹ ہو گئی۔
دوسرے روز بنگلادیش نے 301 رنز 4 کھلاڑی آؤٹ پر بیٹنگ کا دوبارہ آغاز کیا تو کوئی کھلاڑی کریز پر جم کر نہ کھیل سکا۔
نجم الحسن شانتو101رن کےساتھ نمایاں رہے، مومن الحق 91اورمشفیق الرحیم نے71رن بنائے،لٹن داس 33، مہدی حسن میراز 10، تیج الاسلام 17، عبادت حسین صفر اور تسکین احمد 28 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔
قومی ٹیم کے سابق کپتان اظہر علی اسکاٹ لینڈ کرکٹ ٹیم کا حصہ بن گئے
پاکستان کی جانب سے شاندار باؤلنگ کرتے ہوئے محمد عباس نے 5 جبکہ شاہین آفریدی نے 3 اور حسن علی اور نعمان علی نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
