معرکہ حق کا ایک سال مکمل ہونے پر ایئر ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں تقریب ہوئی جس میں معرکہ حق میں پاک فضائیہ کی کامیابیوں کو بھرپور انداز میں سراہا گیا۔
ایئرچیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے تقریب سے خطاب کے دوران جوانوں کے جذبے اور قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ قومی دفاع میں پاک فضائیہ کا کردار تاریخی ہے۔
ایئرچیف مارشل نے کہا کہ معرکہ حق میں پاکستان کو تاریخی کامیابی ملی، پاک فضائیہ ہمہ وقت تیار ہے ، کسی بھی صورتحال میں ملک کا دفاع یقینی بنائے گی۔
معرکہ حق کا ایک سال ، ڈی جی آئی ایس پی آر آج اہم پریس کانفرنس کریں گے
انہوں نے کہا کہ پہلگام فالس فلیگ کے بعد بھارت نے پاکستان پر بے بنیاد الزامات لگائے ،پاکستان نے بھارت کوغیر جانبدارانہ تحقیقات کی پیشکش کی۔
ان کا کہنا تھا کہ سری نگر سے بھٹنڈا تک پاک فضائیہ نے دشمن کو سبق سکھایا، بھارتی ایئرڈیفنس سسٹم کو شدید نقصان پہنچایا، بھارتی فضائیہ کوعبرتناک اور تذلیل سے بھر پور شکست دی۔
