سوزوکی نے پاکستان میں اپنی نئی گاڑی متعارف کرا دی۔
کمپنی نے اپنی نئی کراس اوور گاڑی فرونکس (Fronx) باضابطہ طور پر متعارف کرا دی ہے، آٹو ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان میں کراس اوور اور ایس یو وی گاڑیوں کی بڑھتی ہوئی طلب کے باعث مختلف آٹو کمپنیاں مسلسل نئے ماڈلز متعارف کرا رہی ہیں۔
سوزوکی نے بھی اپنی پوزیشن مزید مستحکم کرنے کے لیے نئی گاڑی کو پاکستان میں لانچ کیا ہے، سوزوکی فرونکس کو پاکستان میں چار مختلف ویرینٹس میں پیش کیا گیا ہے۔
Fronx GL MT (پٹرول) اس کی قیمت 59 لاکھ 99 ہزار 999 روپے مقرر کی گئی ہے، Fronx GL AT (پٹرول) اس کی قیمت 60 لاکھ 99 ہزار 999 روپے رکھی گئی ہے۔
Fronx GLX 6AT (یہ مونو ٹون، مائلڈ ہائبرڈ گاڑی ہے) اس کی قیمت 62 لاکھ 99 ہزار 999 روپے رکھی گئی ہے، Fronx GLX 6AT (ٹو ٹون، مائلڈ ہائبرڈ گاڑی ہے) جس کی قیمت 63 لاکھ 74 ہزار 999 روپے مقرر کی گئی ہے۔
سوزوکی فرونکس کو بی سیگمنٹ کراس اوور کے طور پر متعارف کرایا گیا ہے جبکہ کمپنی اسے ایک جدید XUV کے طور پر مارکیٹ کر رہی ہے،پاکستانی مارکیٹ میں فرونکس کا مقابلہ کِیا اسٹونک، ہنڈا HR-V اور جیکو J5 جیسے مقبول کراس اوور ماڈلز سے ہوگا۔
پورٹیبل اے سی یا ایئر کولر؟ گرمیوں میں بہتر انتخاب کا فیصلہ کیسے کریں
اب سوال یہ ہے کہ کیا جدید خصوصیات کی حامل سوزوکی فرونکس دیگر کمپنی کی گاڑیوں پر سبقت لینے میں کامیاب ہو جائے گی۔
