پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے آسٹریلیا کے خلاف تین ون ڈے انٹرنیشنل میچوں پر مشتمل سیریز کے شیڈول کا باقاعدہ اعلان کر دیا ہے۔
آسٹریلوی کرکٹ ٹیم اس اہم سیریز کے لیے پاکستان کا دورہ کرے گی جس کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔
پی سی بی کے مطابق آسٹریلوی ٹیم 23 مئی کو وفاقی دارالحکومت اسلام آباد پہنچے گی۔
سیریز کا پہلا ون ڈے میچ 30 مئی کو راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ ابتدائی معرکے کے بعد دونوں ٹیمیں لاہور منتقل ہوں گی جہاں سیریز کا دوسرا اور تیسرا میچ بالترتیب 2 اور 4 جون کو تاریخی قذافی اسٹیڈیم میں منعقد ہوگا۔
Pakistan to host Australia for three-match ODI series
Details here ➡️ https://t.co/bPD0LgRkAF#PAKvAUS pic.twitter.com/aAsGK4xxCS
— PCB Media (@TheRealPCBMedia) May 7, 2026
شیڈول کے مطابق تمام میچز ڈے اینڈ نائٹ ہوں گے جو مقامی وقت کے مطابق شام 4:30 بجے شروع ہوں گے، جبکہ ٹاس کا وقت شام 4 بجے مقرر کیا گیا ہے۔
شائقین کرکٹ اس ہائی پروفائل سیریز کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں کیونکہ عالمی چیمپئن آسٹریلیا کی پاکستان آمد سے ملک میں کرکٹ کی رونقیں مزید دوبالا ہوں گی۔
