آسٹریلوی کرکٹ ٹیم 24 سال بعد پاکستان پہنچ گئی


آسٹریلوی کرکٹ  ٹیم 24 سال کے بعد پاک سرزمین پر پہنچ گئی۔

پاک آسٹریلیا کرکٹ سیریز کے لیے آسٹریلوی ٹیم خصوصی طیارے سے اسلام آباد پہنچی۔مہمان ٹیم دو روز بائیوسیکیورببل میں رہے گی۔

ٹیسٹ سیریز سے پہلے آسڑیلوی کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ ہوں گے۔ ٹیسٹ منفی آنے پر پریکٹس کی اجازت ملے گی ۔


دوسری جانب قومی ٹیسٹ اسکواڈ کے ارکان کا آج آئسولیشن میں آخری روز ہے۔ آج سے شروع ہونے والے ٹریننگ سیشن میں کپتان بابر اعظم، سرفراز احمد اور نسیم شاہ  شامل ہوں گے۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹیسٹ چارمارچ سے راولپنڈی اسٹیڈیم میں کھیلا جائےگا۔

واضح رہے کہ آسٹریلیا اور پاکستان کے درمیان تین ٹیسٹ ، تین ون ڈے اور ایک ٹی ٹوئنٹی میچ شیڈول ہیں۔

 


متعلقہ خبریں