چارسدہ میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے معروف عالم دین اور سابق ایم پی اے شیخ الحدیث مولانا ادریس جاں بحق ہو گئے۔
فائرنگ سے دو پولیس اہلکار بھی زخمی ہوئے جنہیں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال چارسدہ منتقل کر دیا گیا ہے۔ واقعے کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
چارسدہ میں فائرنگ، جے یو آئی کے رہنما مولانا عبدالسلام جاں بحق
واقعے کے بعد علاقے میں سکیورٹی سخت کرکے ملزمان کی گرفتاری کیلئے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔
دوسری جانب واقعے کے خلاف طلباء نے احتجاج کرتے ہوئے ملزمان کی فوری گرفتاری اور واقعے کی شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔
