حکومت نے وزیراعظم اپن گھر پروگرام کے تحت قرض حاصل کرنے کے خواہش مند اوورسیز پاکستانیوں اور نجی شعبے کو خوشخبری سنا دی۔
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیرِ صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی اجلاس کے اعلامیے کے مطابق وزیر اعظم اپنا گھر پروگرام کیلیے ہاؤسنگ فنانس میں توسیع کی منظوری دیتے ہوئے اوورسیز پاکستانیوں اور نجی شعبے کو بھی شامل کر لیا گیا۔
اپنا گھر پروگرام:ایک کروڑ تک قرضہ حاصل کرنے کا طریقہ
اجلاس میں مختلف شعبوں کیلیے منصوبوں اور تکنیکی ضمنی گرانٹس کی منظوری دی گئی۔ نارووال میں فیض احمد فیض کمپلیکس کی تعمیر کیلیے 10 کروڑ اور دانش اسکول کُری اسلام آباد کیلیے 35 کروڑ روپے کا تکنیکی گرانٹ منظور کر لیا گیا۔
اعلامیے میں کہا گیا کہ یوم آزادی اور معرکہ حق کی تقریبات کیلیے تقریباً 6 کروڑ روپے کی منظوری دی گئی۔
