وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ‘اپنی چھت، اپنا گھر’ پراجیکٹ کے لیے یواین ہیبیٹٹ اسکرول آف آنر ایوارڈ وصول کرلیا۔ انہیں یہ اعزاز مسقط کے تاریخی کنونشن اینڈ ایگزیبیشن سینٹر میں منعقدہ ورلڈ ہیبیٹٹ ڈے کی پروقار تقریب میں پیش کیا گیا۔
وزیراعلیٰ مریم نواز کو یواین ہیبیٹٹ اسکرول آف آنر ایوارڈ پیش کرنے کے لیے خصوصی طور پر اسٹیٹ گیسٹ کی حیثیت سے مسقط مدعو کیا گیا تھا۔ جبکہ اقوام متحدہ کے ہیومن سیٹلمنٹ پروگرام کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر اینا کلوڈیا روزباخ نے وزیراعلیٰ پنجاب اور دیگر شرکاء کا خیرمقدم کیا۔
مریم نواز نے جب یو این ہیبیٹٹ اسکرول آف آنر ایوارڈ وصول کیا تو ہال تالیوں سے گونج اٹھا۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے یہ اعزاز ‘اپنی چھت، اپنا گھر’ پراجیکٹ کے ذریعے اپنے گھر بنانے والے افراد کے نام کر دیا۔
Alhamdolillah!
I bow my head to The Almighty and dedicate this great honour to the people of Punjab. May we go from strength to strength. Ameen. 🇵🇰 https://t.co/cTr7aSgPET— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) October 5, 2026
دنیا بھر سے صرف 5 منتخب ممالک کے نمائندوں کو یواین ہیبیٹٹ اسکرول آف آنر ایوارڈ دیا گیا۔ میانمار کے ہٹو وینگ، برازیل کے تھیاگو باؤرمین گبرٹ، تیونس کے عبدالمالک غانم اور لندن کے صادق خان بھی ایوارڈ حاصل کرنے والوں میں شامل تھے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ورلڈ ہیبیٹٹ ڈے کے موقع پر یو این ہیبیٹٹ کی خصوصی نمائش کی افتتاحی تقریب میں بھی شرکت کی۔ انہیں ڈویلپمنٹ ایگریمنٹس پر دستخط کی تقریب میں خصوصی طور پر مدعو کیا گیا، جبکہ انہوں نے دیگر شرکاء کے ہمراہ گروپ فوٹو بھی بنوایا۔
تقریب کے دوران یواین ہیبیٹٹ اسکرول آف آنر ایوارڈ کے حوالے سے خصوصی بریفنگ بھی دی گئی۔ جس میں بتایا گیا کہ یہ اقوام متحدہ کے ہیومن سیٹلمنٹ پروگرام سے متعلق اعلیٰ ترین بین الاقوامی اعزاز ہے، جو مختلف افراد، شہروں، سرکاری و نجی اداروں اور تحقیقی اداروں کو غیر معمولی کارکردگی پر دیا جاتا ہے۔
Alhamdulilah witnessed a historic deeply proud and emotional moment for Punjab and Pakistan 🇵🇰
“Apni Chhat, Apna Ghar”, the visionary initiative of Chief Minister Punjab Maryam Nawaz Sharif, has received the FIRST AWARD among the Top 5 affordable housing projects in the world , the prestigious UN Habitat Scroll of Honour Award in Muscat, Oman.
This is not simply an award for a housing project. It is a global recognition of CM Maryam Nawaz Sharif’s vision, courage and unwavering commitment to giving ordinary families a secure home, dignity and hope for a better future.
With 200,000+ homes already delivered across Punjab, her vision is changing lives and creating a foundation of security, safety and opportunity for generations to come.
As a proud daughter of Punjab, I feel immense pride seeing the vision of our Chief Minister recognised on the world stage.
Maryam Nawaz Sharif’s vision has given Punjab’s people more than homes, it has given them hope, dignity and a future.
Welldone Maryam Nawaz Sharif, CM Punjab , Pakistan
#ApniChhatApnaGhar
— Marriyum Aurangzeb (@Marriyum_A) October 5, 2026
ایوارڈ کے لیے سستی اور مناسب رہائش، پائیدار شہری ترقی، بنیادی شہری سہولتوں میں بہتری، بہتر شہری منصوبہ بندی و تعمیر نو اور قدرتی آفات کے بعد بحالی جیسے اہداف مقرر کیے گئے ہیں۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ اقوام متحدہ کے تحت 37 سال سے جاری اس سلسلے میں اب تک 200 سرکاری و نجی اداروں کو اسکرول آف آنر ایوارڈ دیئے جاچکے ہیں۔ پاکستان بھی 2007 میں یواین ہیبیٹٹ اسکرول آف آنر ایوارڈ وصول کرچکا ہے۔
بریفنگ کے مطابق 19 سال بعد پنجاب کا ‘اپنی چھت، اپنا گھر’ پراجیکٹ دنیا بھر کے 150 سے زائد منصوبوں میں سرفہرست قرار پایا ہے۔
یہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ہے کہ کسی صوبے کے ہاؤسنگ پراجیکٹ کو عالمی سطح پر پذیرائی کے ساتھ یواین ہیبیٹٹ اسکرول آف آنر ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔



