آئی ایم ایف نے کہا ہے کہ مشرق وسطی میں جنگ سے مہنگائی بڑھنا شروع ہو گئی ہے۔
عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالیناجارجیوا نے خبردار کیا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں جاری جنگ کے باعث مہنگائی بڑھنا شروع ہو گئی ہے تاہم طویل مدتی مہنگائی کی توقعات اب بھی مستحکم ہیں۔
انہوں نے کہا کہ دنیا ابھی تک سب سے خطرناک مرحلے میں داخل نہیں ہوئی لیکن اگر یہ جنگ 2027 تک جاری رہی اور تیل کی قیمت 125 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی تو عالمی معیشت کے لیے صورتحال مزید خراب ہو سکتی ہے۔
مجھے جنگیں پسند نہیں، میں ایران کے ساتھ جنگ کی حمایت نہیں کرتا، ٹرمپ
کرسٹالینا جارجیوا کے مطابق عالمی معیشت کو درپیش خطرات بدستور موجود ہیں اور ایک منفی منظرنامہ اب بھی برقرار ہے، جس میں توانائی کی قیمتوں میں اضافہ اور جغرافیائی کشیدگی اہم عوامل ہیں۔
