باجوڑ میں چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ، پولیس اہلکار زخمی


باجوڑ میں چیک پوسٹ پر نامعلوم افراد نے حملہ کیا ہے جس میں ابتدائی معلومات کے تحت ایک پولیس اہلکار زخمی ہوا ہے۔

پولیس کے مطابق زخمی اہلکار کو فوری طور پر پشاور اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

یاد رہے کہ تین ہفتے قبل باجوڑ میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں ایک خارجی دہشتگرد ہلاک اور متعدد زخمی حالت میں فرار ہوئے تھے۔ یہ کاروائی وزیرِ مملکت و رکن قومی اسمبلی مبارک زیب خان کے گھر پر دستی بم سے حملے کے ایک ہفتے بعد کی گئی تھی۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق فورسز نے خفیہ اطلاعات پر شاہی تنگی کے جنگل میں موجود ایک غار پر گھات لگا کر بھرپور کارروائی کی، جہاں خوارجیوں اور فورسز کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ اس کارروائی میں ایک خوارجی ہلاک اور دیگر فرار ہو گئے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ شاہی تنگی کے جنگل میں خارجیوں کے ٹھکانوں اور سرنگوں کو کلیئر کر دیا گیا، جبکہ زیر استعمال اسلحہ اور مواصلاتی آلات بھی برآمد کر لیے گئے۔

علاقے میں پاک فوج اور سکیورٹی ادارے ملک سے دہشت گردی کے ناسور کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔


متعلقہ خبریں
WhatsApp