امریکا نے ناکہ بندی توڑنے کی کوشش کے دوران قبضے میں لیا جانے والا ایرانی بحری جہاز عملے سمیت پاکستان منتقل کر دیا۔
امریکی میڈیا نے سینٹکام کے حوالے سے بتایا کہ ایرانی بحری جہاز کو پاکستان کے راستے ایران واپس بھیجا جائے گا۔
امریکی میڈیا کے مطابق ایم وی توسکا پر موجود 22 افراد کو بھی پاکستان منتقل کر دیا گیا۔ عملے کے 6 ارکان کو گزشتہ ہفتے ایک اور ملک بھیج دیا گیا تھا۔
امریکی میڈیا کے مطابق ایرانی بحری جہاز کو گزشتہ ماہ ناکہ بندی کیخلاف ورزی پر روکا گیا تھا ، ایرانی بحری جہاز پروارننگ نظر انداز کرنے کے الزام میں فائرنگ کی گئی تھی۔
