بھارتی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر کے ایس بھرت(KS Bharat) نے بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔
32 سالہ کے ایس بھرت نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں انٹرنیشنل کرکٹ کو خیرباد کہنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کی نمائندگی کرنا ان کی زندگی کا سب سے بڑا اعزاز رہا ہے اور وہ اپنے کیریئر کے ہر لمحے پر فخر محسوس کرتے ہیں۔
View this post on Instagram
کے ایس بھرت نے اپنے پیغام میں کہا کہ ’’فخر اور شکرگزاری کے جذبات کے ساتھ میں بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتا ہوں۔ اپنے ملک کے لیے کھیلنا میری زندگی کا سب سے بڑا اعزاز تھا۔‘‘
بھرت نے بھارت کے لیے مجموعی طور پر 7 ٹیسٹ میچز کھیلے، جن میں انہوں نے 221 رنز اسکور کیے جبکہ بطور وکٹ کیپر 19 شکار بھی کیے۔ ان کا بہترین انفرادی اسکور 44 رنز رہا جو انہوں نے 2023 میں آسٹریلیا کے خلاف احمد آباد ٹیسٹ میں بنایا تھا۔
پاکستان کے معروف سپورٹر “چاچا کرکٹ” نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا
اسی کارکردگی کی بدولت انہیں 2023 میں آسٹریلیا کے خلاف ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل کے لیے بھارتی ٹیم میں شامل کیا گیا۔ لندن کے اوول گراؤنڈ میں کھیلے گئے اس میچ میں انہوں نے دوسری اننگز میں 23 رنز بنائے جبکہ وکٹوں کے پیچھے 5 شکار بھی کیے۔
بھرت کا آخری ٹیسٹ میچ فروری 2024 میں انگلینڈ کے خلاف وشاکھاپٹنم میں کھیلا گیا تھا، جس کے بعد وہ قومی ٹیم میں جگہ برقرار نہ رکھ سکے۔
اپنے الوداعی پیغام میں کے ایس بھرت نے ویرات کوہلی، روہت شرما اور راہول ڈریوڈ کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔
انہوں نے کہا کہ ویرات کوہلی نے انہیں انڈین پریمیئر لیگ میں اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا موقع دیا، جس سے انہیں پہچان ملی۔ انہوں نے روہت شرما کا بھی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کی قیادت میں ٹیسٹ ڈیبیو کرنا ایک ایسا لمحہ ہے جسے الفاظ میں بیان نہیں کیا جاسکتا۔
نیوزی لینڈ کی لیجنڈ آل راؤنڈر سوزی بیٹس کا ریٹائرمنٹ کا اعلان
کے ایس بھرت نے راہول ڈریوڈ کی خدمات کو بھی خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ بھارت اے سے قومی ٹیم تک کے سفر میں ان کی رہنمائی ناقابلِ فراموش رہی اور انہی کی سرپرستی میں وہ بھارتی ٹیسٹ کرکٹر بننے کا خواب پورا کرسکے۔
بھرت کی ریٹائرمنٹ کے بعد بھارتی کرکٹ شائقین اور سابق کرکٹرز کی جانب سے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا جارہا ہے۔
