افغانستان میں طالبان رجیم کے خلاف مزاحمتی آوازیں بلند ہونا شروع ہو گئیں۔
افغانستان میں طالبان حکومت کے خلاف مختلف حلقوں میں تنقیدی اور مزاحمتی آوازیں سامنے آنے کی اطلاعات ہیں۔ سوشل میڈیا پر کابل سے منسوب ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں ایک افغان شہری نے پاکستانی عسکری قیادت سے مدد مانگی ہے۔
افغان شہری نے پاکستان کی عسکری قیادت سے مدد کی اپیل کی تاہم اس ویڈیو کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہو سکی۔ افغان شہری نے پاکستانی عسکری قیادت سے غیرمعمولی اپیل کی ہے۔
ہم ایران کے معاملے کو جلدی ختم نہیں کریں گے تاکہ مسئلہ دوبارہ پیدا نہ ہو، ٹرمپ
افغان شہری کا کہنا تھا کہ پاکستانی عسکری قیادت ہمیں آزادی دلوائے، کابل پر پاکستانی جھنڈا لہرائیں،اہم چاہتے ہیں کہ کابل پاکستان کا حصہ بن جائے، شہری کا کہنا تھا کہ افغان عوام جلد طالبان رجیم کے جبر سے نجات حاصل کر لیں گے۔
