وزارت اطلاعات نے کنڑ میں کارروائی پر افغان حکام اور میڈیا کا پراپیگنڈہ مسترد کردیا۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ افغان میڈیا اور بھارتی پراپیگنڈا حکام کی جانب سے کنڑحملوں کے بارے میں مسلسل پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے۔
پاک افغان سرحد سے خاردار تاریں ہٹانے کی خبریں بے بنیاد ہیں، وزارت اطلاعات
افغان طالبان کے پاس عوام کی فلاح وبہبود کے حوالے سے کچھ بھی نہیں ہے،افغان طالبان نے اپنے ہندوستانی پراپیگنڈا آقاؤں سے صرف جھوٹے فلیگ آپریشن اور جھوٹ سیکھا ہے۔
اس طرح کے بے بنیاد الزامات سختی سے مسترد کئے جاتے ہیں۔
