قومی اسمبلی کے رکن شیر افضل مروت نے سہیل آفریدی کے بطور وزیرِ اعلیٰ انتخاب کو چیلنج کرنے کا اعلان کیا ہے۔
شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا کی تباہی اور خراب گورننس کا حشر زبان زد عام ہے۔
انہوں نے کہا کہ علی امین گنڈاپور کو میرے چیلنج کرنے کا معلوم ہوا تو انہوں نے کہا ایسا نہیں کرنا، میں علی امین گنڈاپور کی بات کو اب رد کر رہا ہوں اور انتخاب کو چیلنج کروں گا۔
علیمہ خان نے پارٹی کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا، شیر افضل مروت
ان کا مزید کہنا تھا کہ اُمید ہے سہیل آفریدی گھر جائیں گے، میری کوئی ذاتی عداوت نہیں لیکن سہیل آفریدی کو لانے کا فیصلہ غلط تھا، ان کو لانے کے فیصلے نے پارٹی کو توڑ کر رکھ دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سہیل آفریدی پارٹی کی مزاحمت کی طاقت کو نچلے مقام پر لے آیا ہے، پارٹی بچانی ہے تو سہیل آفریدی اور سلمان اکرم راجہ کو سائیڈ لائن کرنا ہو گا۔ بیرسٹر گوہر اور علی امین کو بااختیار بنایا جائے تو بانی 3 ماہ میں باہر آ جائینگے۔
