جنوبی وزیرستان کے سرحدی علاقے انگور اڈہ، زلول خیل میں افغان طالبان کی جانب سے مبینہ بلااشتعال فائرنگ کے بعد صورتحال کشیدہ ہو گئی، جس پر پاک فوج نے فوری اور مؤثر جوابی کارروائی کرتے ہوئے متعدد افغان پوسٹیں تباہ کر دیں۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج کی بروقت کارروائی کے باعث “فتنہ الخوارج” کی دراندازی کی کوششیں ناکام بنا دی گئیں۔ دراندازی میں ناکامی کے بعد افغان طالبان نے قریبی سول آبادی کو نشانہ بنایا۔
آپریشن غضب للحق ، پاک افواج کے افغانستان میں کامیاب فضائی حملے
فائرنگ کے نتیجے میں دو خواتین سمیت تین شہری زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور پر وانا اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
سکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ “آپریشن غضب للحق” کے تحت جاری کارروائیوں نے شدت پسند عناصر کو شدید نقصان پہنچایا ہے جس کے باعث وہ بوکھلاہٹ کا شکار ہو کر شہری آبادی پر حملے کر رہے ہیں۔
دوسری جانب اہل علاقہ نے افغان طالبان کی فائرنگ کے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے پاک فوج سے مؤثر اور بھرپور جوابی کارروائی جاری رکھنے کا مطالبہ کیا ہے۔
