سعودی عرب میں ایک ہفتے کے دوران اقامہ، لیبر اور سرحدی قانون کی مزید 12 ہزار 192 خلاف ورزیاں ریکارڈ کی گئیں۔
ایس پی اے نے وزارت داخلہ کی رپورٹ کے حوالے سے بتایا کہ 16 سے 22 اپریل کے درمیان 6 ہزار 606 افراد کو اقامہ قانون، 3 ہزار 510 کوغیر قانونی سرحد عبور کرنے اور 2 ہزار 76 کو قانون محنت کی خلاف ورزی پر حراست میں لیا گیا۔
مویشیوں کی چوری کا الزام،سعودی عرب میں 13پاکستانی گرفتار
17 ہزار 368 غیر قانونی تارکین کو ان کے ممالک واپس بھیجا گیا۔ غیر قانونی طور پر سعودی عرب میں داخل ہونے کی کوشش پر ایک ہزار 454 افراد کو حراست میں لیا گیا۔
گرفتار ہونے والوں میں 67 فیصد کا تعلق ایتھوپیا ، 32 کا یمن اور ایک فیصد کا دیگر ممالک سے تعلق ہے۔
علاوہ ازیں مزید 50 ایسے افراد کو بھی پکڑا گیا ہے جو سرحد پار کرکے سعودی عرب سے ہمسایہ ملکوں میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے۔ سفر، رہائش، روزگار اور پناہ دینے کی کوششوں میں ملوث 22 افراد کو بھی گرفتار کیا گیا۔
