تہران: ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے اعلان کیا ہے کہ 5 مئی کو صحرائے طبس میں امریکا کی تاریخی شکست کی برسی منائی جائے گی۔
ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ صحرائے طبس میں اللہ کی مدد سے امریکی غرور کو خاک میں ملا دیا گیا تھا۔ اور یہ واقعہ ایران کی تاریخ میں ایک اہم موڑ کی حیثیت رکھتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس سال بھی جنوبی اصفہان میں ایک اور “طبس” جیسی صورتحال کا آغاز ہوا۔ جو دشمن کی ناکامی کی علامت ہے۔ جس طرح ماضی میں قدرتی حالات دشمن کے خلاف ثابت ہوئے، اسی طرح آج بھی ایران کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایرانی تیل خریدنے کا الزام ، امریکا نے چین بڑی آئل ریفائنری پر پابندی لگا دی
انہوں نے امید ظاہر کی کہ ایسی تاریخی شکستیں دنیا کی بڑی طاقتوں کے لیے سبق ثابت ہوتی ہیں اور مستقبل میں جارحانہ پالیسیوں سے گریز کیا جائے گا۔
