ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے مبینہ طور پر دو اہم شخصیات اسٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر کو پاکستان بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جن کے جلد اسلام آباد پہنچنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
سی این این کی انتظامیہ کے حوالے سے رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے، رپورٹ کے مطابق امریکی نمائندہ خصوصی اسٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر پاکستان میں ہونے والے مذاکراتی عمل میں شریک ہوں گے اور اہم سفارتی بات چیت کا حصہ بنیں گے۔
مزید بتایا گیا ہے کہ اگر مذاکرات میں مثبت پیشرفت ہوتی ہے تو امریکی نائب صدر جے ڈی وینس بھی اسلام آباد کے دورے پر آ سکتے ہیں، تاہم موجودہ صورتحال میں ان کا دورہ مؤخر کر دیا گیا ہے۔
نیتن یاہو میں پروسٹیٹ کینسر کی تشخیص کے بعد علاج
سی این این کے مطابق ایران کے سیاسی رہنما باقر قالیباف کی مذاکرات میں عدم شرکت کے باعث جے ڈی وینس کا دورہ فی الحال ممکن نہیں رہا۔
رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ امریکا کی جانب سے یہ اعلیٰ سطحی سفارتی ٹیم مذاکراتی عمل کو آگے بڑھانے اور خطے میں جاری کشیدگی میں کمی لانے کیلئے اہم کردار ادا کرے گی۔
