کابل: افغانستان کے دارالحکومت کابل میں یکے بعد دیگرے پانچ دھماکے ہوئے ہیں۔ دھماکوں میں تین افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
طلوع نیوز کے مطابق کابل کے رہاشی علاقے پر راکٹ حملے دس، دس منٹ کے وقفے سے ہوئے۔
کسی تنظیم نے تاحال دھماکوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔