خیبر میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 22 خوارج ہلاک ہو گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر مشترکہ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا جس کے نتیجے میں بھارتی سرپرستی میں کام کرنے والے فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے 22 خوارج ہلاک ہو گئے۔
مستونگ میں آپریشن،فتنہ الہندوستان کے 4دہشتگردہلاک
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ گرفتاری کے خوف اور بزدلی کے باعث خوارج نے اندھا دھند فائرنگ کر دی جس سے 10 سالہ معصوم بچہ شہید ہو گیا۔
ہلاک ہونے والے خوارج سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا، مارے گئے ، خوارج علاقے میں دہشتگردی کی سرگرمیوں میں ملوث تھے۔
