پاکستان سمیت 8 ممالک کے وزرائے خارجہ نے مسجد اقصیٰ میں اسرائیلی اقدامات کی مذمت کردی۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ یروشلم کے مقدس مقامات کی حیثیت تبدیل کرنے کی کوششیں مسترد کرتے ہیں،مسجد اقصیٰ کا مکمل رقبہ صرف مسلمانوں کی عبادت گاہ ہے،اسرائیلی غیر قانونی بستیوں کی توسیع اور نئی منظوریوں کی مذمت کرتے ہیں۔
فلسطینیوں کیلئے سزائے موت کا قانون ، سوئٹزر لینڈ نے اسرائیلی سفیر کو طلب کر لیا
مغربی کنارے میں فلسطینیوں پر آبادکاروں کے تشدد کی مذمت کرتے ہیں ، فلسطینی بچوں اور اسکولوں پر حملوں پر تشویش ہے ذمہ داران کو سزا دی جائے۔
اسرائیل کی مقبوضہ علاقوں پر خودمختاری کو مسترد کرتے ہیں ،فلسطینیوں کی بے دخلی اور الحاق کی کسی بھی کوشش کی مخالفت کرتے ہیں۔
وزرائے خارجہ نے عالمی برادری سے فوری اور فیصلہ کن اقدامات کا مطالبہ کرتے ہوئے فلسطینیوں کے حق خودارادیت کی حمایت کا اعادہ کیا۔
تین فلسطینی فلمیں آسکر ایوارڈز کے ذریعے عالمی سطح پر پیش
مشترکہ اعلامیہ میں 1967کی سرحدوں پر آزاد فلسطینی ریاست کی حمایت کی گئی ۔
