سندھ میں یکم مئی کو یوم مزدور پر عام تعطیل کا اعلان کردیا گیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق یوم مزدورپرسندھ بھر میں تمام سرکاری ادارے بند ہوں گے۔
ملک بھر میں تین چھٹیاں، حکومت کا تنخواہوں کی بروقت ادائیگی کا حکم
اس سے قبل وفاقی حکومت نے بھی مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پریکم مئی بروز جمعہ کو عام تعطیل کا اعلان کیا تھا۔
وفاقی حکومت نے یکم مئی کی تعطیل کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا۔ جس کے مطابق سرکاری و نجی دفاتر، تعلیمی ادارے اور کاروباری مراکز بند رہیں گے۔ تاکہ محنت کشوں اور مزدور طبقے کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا جا سکے۔
واضح رہے جمعہ کو وفاقی چھٹی کے باعث عوام کو اس موقع پر تین روزہ تعطیلات میسر ہوں گی۔ کیونکہ یکم مئی جمعہ کو ہے جس کے بعد ہفتہ اور اتوار معمول کی چھٹیاں ہوں گی۔
لاہور میں طلبا کی حفاظت کیلئے اسکول چھٹی کے اوقات میں سخت ہدایات جاری
پاکستان میں ہر سال یوم مزدور منایا جاتا ہے تاکہ محنت کش طبقے سے یکجہتی کا اظہار کیا جا سکے اور ان کے حقوق و فلاح و بہبود کو فروغ دیا جا سکے۔
