ایران نے آبنائے ہرمز میں دو بحری جہازوں کو قبضے میں لے لیا، جس کی ویڈیو بھی جاری کردی گئی۔
ایرانی بحریہ کے مطابق آبنائے ہرمز کے حفاظتی انتظامات کو خطرے میں ڈالنے پر ان جہازوں کو قبضے میں لے کر ایرانی ساحل کی جانب منتقل کر دیا گیا ہے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق ایک بحری جہاز ایم ایس سی فرانسسکا اسرائیل کی ملکیت ہے جبکہ دوسرے جہاز پر پاناما کا جھنڈا لہرا رہا ہے۔
Iranian state TV aired a video of the IRGC seizing container ships in the Strait of Hormuz. Iran said the ships were operating without permits and tampering with the navigation system https://t.co/7Upc7Phlk8 pic.twitter.com/qY1XnfNeVr
— Reuters (@Reuters) April 23, 2026
دوسری جانب بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکا کی جانب سے بھی ایرانی بحری سرگرمیوں کے خلاف اقدامات کیے گئے ہیں، جس سے صورتحال مزید کشیدہ ہو گئی ہے۔
تجزیہ کاروں کے مطابق آبنائے ہرمز، جو عالمی تیل ترسیل کا ایک اہم راستہ ہے، میں اس نوعیت کے واقعات عالمی معیشت اور سیکیورٹی پر گہرے اثرات ڈال سکتے ہیں۔
