ایران نے امریکی اور اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں زخمی ہونے والے افراد کے علاج سے متعلق بڑا اعلان کر دیا ہے۔
ایرانی حکومت کے ترجمان کے مطابق تمام زخمی شہریوں کو مکمل اورمفت طبی سہولیات فراہم کی جائیں گی، حکومت ایران ان افراد کے علاج کے تمام اخراجات برداشت کریگی جو حالیہ کشیدگی اورحملوں میں متاثرہوئے ہیں۔
انہوں نے مزید بتایا گیا کہ اس فیصلے کے تحت تقریباً 40 ہزار زخمی افراد کو سرکاری اسپتالوں اورخصوصی طبی مراکز میں مفت علاج فراہم کیا جائیگا۔
ایران نے آبنائے ہرمز میں اسرائیلی جہاز سمیت دو بحری جہاز قبضےمیں لے لئے
حکومتی ترجمان کے مطابق یہ اقدام انسانی ہمدردی کی بنیاد پر کیا گیا ہے اور اس کا مقصد متاثرہ شہریوں کو فوری ریلیف فراہم کرنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایران اپنے شہریوں کی صحت اور فلاح و بہبود کو اولین ترجیح دیتا ہے اور اس سلسلے میں تمام ضروری وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔
