لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے کرکٹر محمد نواز کے خلاف مبینہ ڈوپنگ کیس پر تحقیقات شروع کر دیں۔
کرک انفو کے مطابق ٹی 20 ورلڈکپ کے دوران محمد نواز کا ڈوپ ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔ جس کے بعد انگلش کاؤنٹی سرے سے ان کا معاہدہ بھی ختم ہو گیا۔
رپورٹ کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے اس حوالے سے پی سی بی کو آگاہ کیا تھا۔ جس کے بعد بورڈ نے باقاعدہ انکوائری شروع کی۔
یہ بھی پڑھیں: آئی سی سی کے جنرل منیجر وسیم خان کا عہدے سے دستبردار ہونے کا فیصلہ
ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی آج تحقیقات کی پیشرفت سے آئی سی سی کو آگاہ کرے گا۔ جبکہ کیس کی مزید تفصیلات سامنے آنے کا امکان ہے۔
