واشنگٹن ، وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی درخواست پر ٹرمپ نے جنگ بندی میں توسیع کر دی۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ امریکا نے پاکستان کی درخواست پر ایران کے ساتھ جاری جنگ بندی میں توسیع کر دی ہے۔
صدر ٹرمپ کے مطابق یہ فیصلہ پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی درخواست پر کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ امریکا کو کہا گیا ہے کہ فی الحال ایران پر حملہ نہ کیا جائے۔
امریکی صدر نے مزید کہا کہ ایران کی جانب سے باضابطہ تجویز آنے اور مذاکرات کے مکمل ہونے تک جنگ بندی برقرار رکھی جائے گی تاکہ ایرانی قیادت کو متفقہ حکمت عملی تیار کرنے کا وقت مل سکے۔
ایران مذاکرات کے نتائج حیران کن ہوں گے، ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ
ٹرمپ نے واضح کیا کہ امریکی فوج کو ناکہ بندی جاری رکھنے اور ہر وقت ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت دی گئی ہے، تاکہ کسی بھی صورتحال سے نمٹا جا سکے۔
